وزیر اعظم کے دورہ روس کا وقت درست نہیں، سابق سفیر اطہر عباس

اسلام آباد(سی این پی)یوکرین میں پاکستان کے سابق سفیر اطہر عباس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کا وقت درست نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل(ر)اطہر عباس نے کہا کہ یہ دورہ پہلے سے طے تھا مگر اس کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ یہ ہے کہ اس دورے سے مغربی ملکوں میں بہت زیادہ منفی پیغام اور سگنل نہ جانا شروع ہو جائیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں