ملزم کو مثالی سزا ملی ، ایسی ہی سزا دینی چاہیے تھی، والد نور مقدم

اسلام آباد(سی این پی)نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ ملزم کو مثالی سزا ملی ،ایسی ہی سزا دینی چاہیے تھی۔تفصیلات کے مطابق نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سارے پاکستان کی بیٹیوں کا سوال تھا، مجھے امید تھی کہ انصاف ملے گا اور ملا۔شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم کوسزائے موت سنادی گئی ، ملزم کو مثالی سزا ملی ،ایسی ہی سزا دینی چاہیے تھی۔نور مقدم کے والد نے مزید کہا پوری دنیا ہمارے ساتھ تھی ، ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا ، سب خود بخود آئے۔یاد رہے آج اسلام آباد کی سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنایا ، جس میں نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کوسزائے موت دینے کا حکم دیا۔عدالت نے شریک ملزمان جان محمد اورافتخار کو دس، دس سال قید جبکہ ملزم جمیل کو بری کر دیا ہے جبکہ تھراپی ورکس کے ملزمان سمیت ظاہرجعفر کے والدین کو اعانت جرم کے الزام سے بھی بری کردیا گیا۔خیال رہے کیس کا ٹرائل چار ماہ آٹھ دن تک چلا، اس دوران انیس گواہان کے بیانات اور شہادتیں ریکارڈ کی گئی، عدالت نے بائیس فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں