وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا شیڈول تبدیل

ماسکو(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ان کا سرخ قالین استقبال کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدر ولادیمیر سے ون آن ون ملاقات طے ہے۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر 3 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دوپہر کے کھانے پر بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں