وزیراعظم کا دورہ روس، دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پرحاضری

ماسکو(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی،وزیراعظم عمران خان دورہ روس پر ماسکو پہنچے تو روسی نائب وزیر خارجہ نے ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، روسی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ بعد ازاں وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم کے سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔عمران خان روسی صدر پوٹن کے ساتھ آج ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جبکہ روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں