عوام تیار ہوجائیں ، دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 تک جائے گی

کراچی(سی این پی)صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمر گجر کا کہنا ہے کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 کے قریب پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمرگجر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس،مویشی،ادویات، بجلی،گیس کی قیمت روزبروزبڑھ رہی ہیں، چھوٹے ڈیری فارمر کا استحصال ہو رہا ہے۔شاکرعمر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت200 کے قریب پہنچے گی اور اگلے سال دودھ کی قیمت 200روپے سے بھی اوپر جائے گی۔صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم اجناس کی برآمدپرپابندی لگادیں توقیمت کم ہوسکتی ہے، وزیراعظم کوخط میں خدشات کا اظہار کیا پر شنوائی نہیں ہوئی۔انھوں نے مزید کہا کہ دودھ کی قیمتوں کو رسد و طلب کے مطابق رکھا جانا چاہیے، کمشنر کے سامنے بولنا بھی بدتمیزی تصور کیا جاتا ہے۔خیال رہے بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سرکاری نرخ سے 20 روپے زائد میں فروخت ہونے والا دودھ 10روپے مزید مہنگا کردیا۔شہربھر میں دودھ 150 روپے فی لیٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کمشنر کراچی نے گزشتہ سال8دسمبر کو دودھ کی قیمت120روپے مقرر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں