اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ہیلتھ ورکرز کو ون ٹائم سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا، سول ایوارڈ دینے سے کورونا ہیلتھ ورکرزکی حوصلہ افزائی ہو گی۔وزارت صحت نے بتایا کہ صوبوں،آزادکشمیر اور جی بی کے ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈز کیلئے نامزد ہوں گے ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں سے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں طلب کرے گی۔جس کے بعد ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے گی اور صدرمملکت کی منظوری پر نامزد ہیلتھ ورکرز کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں