بلاول کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

نواب شاہ(سی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ اور سیاسی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ بلاول ملتان جاناچاہتے ہیں توضرورجائیں ،یہ ان کاحق ہے، میں آج سانگھڑ اور میرپورخاص جائوں گا، سندھ میں رابطہ مہم ہماراحق ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رات کو بدین میں جلسہ ہوگا،کل عمر کوٹ، تھرپارکر جائوں گا، کل رات میں نے ان کے والد کے حلقے نوابشاہ میں جلسہ کیا،عوام نے اپنا فیصلہ سنایا، اب سانگھڑ،میرپور،عمرکوٹ میں بھی ہمارا خیر مقدم دیکھ لینا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول میں ناپختگی ہے،سیاسی تربیت میں وقت لگے گا، بلاول بھٹو کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ کل چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم حلیف جماعت ہے، خالد مقبول اور ان کے رفقا باقاور لوگ ہیں، ایم کیوایم نیہر مشکل میں ہمارا ساتھ، ہم ان کاساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے، ہمیں ملکر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا بلدیاتی قانون نفاذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، پیپلزپارٹی نیکراچی کو برباد کر دیاہے،15سال میں کراچی کی کیاحالت کردی ؟انہوں نیسندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں