اسلام آباد(سی این پی)شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، بلاول بھٹو کا مارچ اپنا مارچ ہے، انہیں اسلام آباد آنے دیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے، ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ ملتا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، غریب ہی غریب کی مخالفت میں باتیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے، اس کی خیر ہے، ان کو اربوں روپیہ لگا کر اسلام آباد آنے دیں، سب ٹھیک ہوگا، اپوزیشن لانگ مارچ 23 مارچ سے آگے لیجانا چاہیں تو بہتر ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آفت دروازہ کھٹکھٹا کر نہیں آتی، سول ڈیفنس کو ہمہ وقت ناگہانی آفات کیلئے تیار رہنا چاہیے، سول ڈیفنس کی فارن ٹریننگ بھی ہونی چاہیے، نوجوان نسل کو سول ڈیفنس سے آشنا ہونا ضروری ہے، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تعارفی پروگرام کریں اور لوگوں کو ٹریننگ دیں۔
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم