کویت منی ایکسچینج مارکیٹ کی اونچی اڑان

کویت سٹی(سی این پی)قومی تعطیلات میں شہریوں، غیرملکیوں کے سفرمیں اضافے، بیرون ملک اخراجات کیلئے ترسیلات زر اور کرنسی کے تبادلے میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی قومی تعطیلات کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار شہریوں اور غیرملکیوں نے سفر کیا جس کے دوران بیرونی ممالک میں اخراجات کیلئے ترسیلات زر اور کرنسی کے تبادلے کے غیرمعمولی اضافے سے ملک میں کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست بحالی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔مختلف کرنسیوں کی خریداری کرنے والے شہریوں اور غیرملکیوں میں زیادہ مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد منی چینجرز نے تصدیق کی کہ مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھنے میں آرہی ہے۔منی چینجرز کے مطابق ترک لیرا کا ابھی بھی ایکسچینج مارکیٹ میں کل لین دین کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے کیونکہ کویت سے جانے والے مسافروں کیلئے ترکی سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سرفہرست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں