ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں وہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی تھی وہ اٹھالی گئی ہے، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسین کی پابندی سے بھی مستثنی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ایسے مقیم غیرملکی بھی سعودی عرب واپس آسکتے ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں نہیں لگوائی ہیں۔ مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے لیے ویکسین یافتہ ہونا ضروری نہیں رہا ہے۔میڈیاکے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ کے دوران کہا سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری تھا اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر ڈوز اب بھی ضروری ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس پابندی سے سولہ برس سے کم عمر کے افراد مستثنی ہوں گے اور وہ بھی جنہیں توکلنا ایپ میں مستثنی زمرے میں رکھا گیا ہے۔کرنل طلال الشلھوب نے مزید کہا کہ جو مقیم غیرملکی ویکسین لگوائے بغیر مملکت پہنچیں گے ان پر ویکسین کے حوالے سے وہ پابندیاں عائد ہوں گی جو سعودی شہریوں اور مملکت موجود تارکین پر نافذ کی جارہی ہیں۔الشلھوب نے کہا کہ سعودی عرب سے باہر جانے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ایسے ممالک کا سفر کرتے وقت پی سی آر رپورٹ ضرور طلب کی جائے گی جہاں یہ پابندی موجود ہوگی۔سعودی شہریوں کو میزبان ملک کی پابندیوں کا احترام کرنا ہوگا۔ اس کی تفصیلات ایئرلائنز کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری
میری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، گورنر پنجاب
مریم نواز کاخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی