عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک(سی این پی)روسی تیل پر پابندی کے باعث انٹرنیشنل خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ میڈیا کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتیں بھی پانچ ڈالر فی ایم ای بی ٹی یو کی سطح پر عبور کرچکی ہے۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد عالمی رہنمائوں نے روس پر تیل کی درآمد سمیت کئی اقسام کی پابندیاں عائد کردی تھی۔روس کے نائب وزیراعظم نے روسی تیل پر پابندی لگانے اور یورپ کا انحصار روسی تیل پر کم کرنے پر متنبہ کیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں