ابو ظہبی(سی این پی)متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنگ زدہ یوکرینی شہریوں کی مدد کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان یوکرین روانہ کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یوکرین کے لیے 30 ٹن دوائیں، طبی آلات اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی، امارات نے یہ امداد یوکرین کے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجی ہے۔اقوام متحدہ نے یوکرین میں نقل مکانی کرنے والوں اور ہمسایہ ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے امداد کی اپیل کی تھی، اب تک 1.2 ملین سے زیادہ پناہ گزین ریکارڈ پر آچکے ہیں۔اماراتی امداد سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔امارات کا طیارہ امدادی سامان لے کر پولینڈ کے شہر لوئلن پہنچا جہاں امدادی سامان یوکرین کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔یوکرین میں متعین اماراتی سفیر سالم الکعبی نے کہا کہ امارات نے امدادی سامان یوکرین کے شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے روانہ کیا ہے۔سفیر کے مطابق ضرورت کا بنیادی سامان انسانی بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ امارات نے اقوام متحدہ کی اپیل پر 50 لاکھ ڈاکر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے، اس رقم سے یوکرین کے پناہ گزینوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوں گی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری