سعودی عرب ،ٹیکسی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہروں میں ٹیکسی کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کم از کم کرایہ دس ریال کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ چار سواریوں والی گاڑی کا کم از کم کرایہ دس ریال ہوگا۔ترجمان سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب مسافروں سے فی کلومیٹر 1.80 ریال کے بجائے 2.10ریال وصول کیے جائیں گے۔16.675 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ٹیکسی سروس کی شروعات پر 16.36 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، پہلے میٹر 5.5 ریال پر شروع ہوتا تھا اب 6.4ریال پر ہوگا۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ فی منٹ انتظار یا گاڑی کی فی گھنٹہ رفتار 20 کلومیٹر سے کم ہونے کی صورت میں فی منٹ لاگت 0.9 ریال ہوگی۔ پہلے اس پر لاگت0.8 ریال تھی، اضافہ12.5 فیصد کیا گیا ہے۔اپنے جاری بیان میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ5 اور اس سے زیادہ سواریوں والی بڑی ٹیکسی کے میٹر کی شروعات پہلے6 ریال ہوتی تھی جو اب 7.3 ریال سے ہوگی۔ اس میں21.67 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بڑی ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 20 فیصد بڑھایا گیا ہے، پہلے فی کلو میٹر کرایہ دو ریال ہوتا تھا جو اب بڑھ کر2.4 ریال ہوگا۔اس کے علاوہ فی منٹ انتظارکی لاگت میں22.22 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ پہلے فی منٹ انتظار 0.9 ریال ہوا کرتا تھا جو اب بڑھا کر1.1 ریال کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں