سعودی عرب ، سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ریاض (سی این پی) سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 21 قیراط سونے کی قیمت 204ریال تک آگئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق مملکت میں منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.66 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 214.18 ریال میں دستیاب رہا۔18قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 175.24 اور 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 136.30 ریال رہی۔مملکت میں 21 قیراط کا 8 گرام کا گولڈ کوائن 1635.59 ریال، 24 قیراط 8 گرام کا گولڈ کواون 1869.25 ریال جبکہ 22 قیراط کا کوائن 1713.48 ریال میں دستیاب رہا۔ایک گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 257.02 ریال، سو گرام کا بسکٹ 23646 ریال اور ایک کلو گرام کا بسکٹ 2 لاکھ 35 ہزار291 ریال 72ھللہ رہی۔لائیو گولڈ پرائس ویب کے مطابق یکم مارچ کو سونے کی قیمت 234.79 تھی جو 8 مارچ کو بڑھ کر 247.26 ریال تک آگئی تھی جس کے بعد قیمت میں گراوٹ شروع ہوئی۔ منگل کو اس کی قیمت 232.90 ریال تک آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں