امریکہ سے دبئی آنے والی منشیات اسمگلر خاتون مسافر گرفتار

دبئی (سی این پی) کسٹم حکام نے لاطینی امریکہ سے دبئی آنے والی ایک مسافر خاتون سے 5.6 کلوگرام کوکین برآمد کی ہے، ایئر پورٹ پر خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کامیاب کارروائی کی، نصب ایکسرے مشینوں سے خاتون مسافر کے قبضے میں کوکین کا پتا لگایا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق کسٹم حکام نے مسافر خاتون کو روکا اور شناحت کے لیے پاسپورٹ طلب کیا۔ بیگ کی تلاشی لینے پر خفیہ جیب میں پلاسٹک کی سیاہ تھیلیوں میں چھپائی گئی کوکین ملی۔ اس کا وزن 3.2 کلو گرام تھا۔بیگ میں موجود خالی شیمپو اور کریم کی بوتلوں چھپائی گئی 2.4 کلو گرام مزید کوکین برآمد کی گئی ہے۔دبئی کسٹم کے ڈائریکٹر پیسنجر آپریشنز ابراہیم الکمالی نے بتایا کہ حساس مشینیں اور تجربہ کار اہلکاروں کی مدد سے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ روکی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ کی مسافرخاتون کے قبضے سے کوکین کی برآمد کے لیے مصنوعی ذہانت سے بھی کام لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں