واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب صدر پیوٹن کو ٹھگ قرار دے دیا، اس سے قبل جوبائیڈن نے پیوٹن کو جنگی مجرم بھی کہا تھا جس کو روس نے ناقابل معافی بیان قرار دیا تھا۔کیپٹل ہل میں خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے روسی صدر پرکڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ پیوٹن ایک قاتل ڈکٹیٹر اور ٹھگ ہیں۔ انہوں نے یوکرین کے لوگوں پر غیراخلاقی جنگ مسلط کی، صدرپیوٹن اور ان کی فوج جوکچھ یوکرین میں کر رہی ہے وہ مکمل طور پر غیر انسانی ہے۔واضح رہے کہ صدر بائیڈن روسی صدر کو جنگی مجرم بھی قراردے چکے ہیں۔ روس کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کی سخت مذمت کی گئی اور بیان کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا گیا، روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوو کا کہنا تھا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان کسی طور قابل معافی نہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار