سعودی اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار، ریال کی نئی قیمت

ریاض(سیاین پی)سعودی اسٹاک ایکسچینج میں اتوار کے روز زبردست تیزی رہی اور ریکارڈ کاروبار کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح سے ہی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی کا رجحان رہا اور قریباً 16 سال بعد 8.3 ارب ریال کا ریکارڈ کاروبار ہوا۔ 0.4 فیصد کے اضافے سے مارکیٹ 13 ہزار پوائنٹ پر بند ہوئی۔سال 2021 کے آخر کے مقابلے میں 17 پوائنٹ حاصل کر کے 15.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ،ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ‏‏‏ہوگی اور ‏ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
فوری(بینک الجزیرہ):47روپے 95 پیسے، فیس:10 ریال
ایس ٹی سی پے :47روپے 85 پیسے، فیس:17.25 ریال
تحویل الراجحی(الراجحی بینک):47 روپے16 پیسے، فیس :10 ریال
ویسٹرن یونین: 47 روپے 99 پیسے: فیس 23 ریال
منی گرام:48 روپے 11 پیسے، فیس :23 ریال
ٹیلی منی(اے این بی):46 روپے 22 پیسے، فیس :15 ریال

اپنا تبصرہ بھیجیں