خام تیل کی قیمتیں پھر گراوٹ کا شکار، قیمت 103 ڈالر پر آگئی

نیویارک(سی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بے یقینی کی صورتحال جاری ہے، ایک مرتبہ پھر خام تیل کی قیمت گراوٹ کا شکار ہوگئی۔میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 1 ڈالر 18 سینٹ کمی سے 111.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت بھی 1 ڈالر 9 سینٹ گراوٹ کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 103.46 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا سلسلہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے جاری ہے۔روسی حملے کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیں اور جس کے باعث تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں