امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 183 سے تجاوز کرگئی

کراچی(سی این پی) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر معمولی کمی کے بعد پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی رہی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی کے بعد 182 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوکر 182 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 183 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل کمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 381 پوائنٹس کمی کے باعث 44 ہزار 57 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں