اسلام آباد(سی این پی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے چیئرمین خالد منصور کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے چیئرمین خالد منصور نے پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انرجی سیکیورٹی کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم ہے، معیشت کے لیے مستحکم، بلا تعطل اور سستی بجلی کی ضرورت ہے۔خالد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چند سال پہلے تک فرنس آئل سے بجلی بنائی جا رہی تھی، بجلی کے بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے معیشت کو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے، سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے، تھر میں مزید پاورپلانٹ لگائے جائیں گے۔خالد منصور کا مزید کہنا تھا کہ تھر کے کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے پر کام کر رہے ہیں، سیمنٹ انڈسٹری 14 ملین ٹن درآمد کر رہی ہے۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب