بھارتی فوج کی نیلم و جہلم ویلی میں فائرنگ،تین افراد زخمی، آئندہ 48 گھنٹے اہم

مظفرآباد(سی این پی)انڈین آرمی کی جانب سے نیلم ویلی اور جہلم ویلی آزادکشمیر میں سول آبادی پر گولہ باری، تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، پاک فوج کی جوابی کاروائی، دشمن کی گنیں خاموش۔رات گئےانڈین آرمی نے نیلم ویلی میں جہاز سے سول آبادی کو نشانہ بنایا ۔نوسیری ڈیم کے پاس بھی گولے لگنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پیر چناسی کے عقب جبکہ لیپہ ویلی اور کھوئئرٹہ سیکٹر پر بھی بھاری گولہ باری کی گئی۔وادی نیلم میں شدید فائرنگ، پھلاکاں، جورا بانڈی، بانڈی، اشکوٹ، صندوق میر پورہ, کنڈل شاہی لیسوا فائرنگ کی زد میں آئے۔پنجگراں پولیس کے مطابق فائر مظفرآباد کی حدود میں بھی ہورہا ہے۔تحصیل آٹهمقام کی حدود کے تمام سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی۔ نیلم ویلی ؛کٹھہ چوگلی ؛نوسیری نیلم جہلم پراجیکٹ کے قریب انڈین گولے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔جہلم ویلی وادی لیپہ شدید بھارتی گولہ باری کہ زد میں ہے دونوں جانب سے جنگی جہازوں کی پروازیں جاری ہیں۔ابتدائی رپوٹ کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں 2 دکانیں ایک گاڑی جبکہ نیلم سالخلہ میں ایک دکان تباہ ہوئی اور اسلام پورہ ایک خاتون جبکہ پٹہکہ کنور میں 2 افراد زخمی ہوئے ۔آزادکشمیر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی آٸندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے ، تمام ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے مطابق تمام ادارے الرٹ ہیں ابتدائی طبی سہولیات کیلے ٹیمیں تیار ہیں ایمبولینس روانہ کر دی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں