ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو ہرا دیا

دبئی (سی این پی) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں کینیڈا نے جرسی اور پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو بآسانی 81 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، ٹونی یورا نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان اسد والا 48 رنزکے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ نمیبیا کی ٹیم 198 رنز کے تعاقب میں 17.1 اوورز میں 116 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، اسد والا نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ایک اور میچ میں کینیڈا نے جرسی کو 53 رنز سے ہرایا، کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز بنائے، نتیش کمار نے 36 گیندوں پر 83 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ جرسی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 123 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، جونٹی جینر 55 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں