اسلام آباد(سی این پی)الیکشن کمیشن نے 4 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر تمام اعداد وشمار فراہم کریں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سینئرافسران نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ 2017 کی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی حلقہ بندی کا آغاز کردیا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے 4 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ فوری طور پر تمام اعداد وشمار فراہم کریں۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 13 اپریل کو تمام متعلقہ حکام سے عام انتخابات کیلئے مکمل ایکشن پلان بھی طلب کرلیا ہے اور تمام امور کی مانیٹرینگ بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکومت سے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں مزید التوا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوری عمل اور شفافیت کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن آئندہ بھی آئینی کردارادا کرنے کو یقینی بنائے گا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں