اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور تمام اراکین اسلام آباد میں ہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد اور شہبازشریف کی وزارت عظمی کے حق میں بھی ووٹ دے گی۔ مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازش کے الزام کو بھی عوام کے سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا اور یہ بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزرا آئین کے خلاف سازش میں ملوث تھے یا نہیں؟۔خیال رہے کہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم