کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے،فیصل جاوید

اسلام آباد (سی این پی)پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے اور عمران خان کی ایک کال پر پاکستانی خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کیلیے خلاف ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونیوالے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے۔کل رات ایک تاریخ رقم ہوئی ہے عمران خان کی ایک کال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ایک خودار پاکستان کے حق میں باہر نکلے اور #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کے نعروں کی صدائیں گونجتی رہیں- تاریخ گواہ رہے گی کہ آپ وہاں موجود تھے اور آپ نے اس ناانصافی کیخلاف علم بلند کیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کی ایک کال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ایک خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعروں کی صدائیں گونجتیں رہیں۔فیصل جاوید نے یہ بھی لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ آپ وہاں موجود تھے اور آپ نے اس ناانصافی کے خلاف علم بلند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں