عزت دینے والا اللہ ہے، عمران خان کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر گفتگو

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے۔عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق عام طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے اراکین پہلے اجلاس میں پہنچتے تھے اور عمران خان بعد میں آتے تھے لیکن آج چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں