منصوبہ کے تحت عمران خان کو وزارت عظمی کے منصب سے محروم کیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نصرت خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کسی طور پر وزیر اعظم تسلیم نہیں کیا جاسکتا ، خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نصرت خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں عمران خان کے حامیوں کا احتجاج یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ خبیر تا کراچی عوام کس کے ساتھ ہیں ، پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہار جیت ہونا فطری عمل ہے مگر دنیا گواہ ہے کہ ایک منصوبہ کے تحت عمران خان کو وزارت عظمی کے منصب سے محروم کیا گیا ، نصرت خان کا کہنا تھا کہ ہمارےمخالفین جان لیں کہ چیرمین تحریک انصاف کی قیادت میں شہر شہر گلی گلی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ایک سوال کے جواب میں نصرت خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ایوان سے مستفی ہونے کا فیصلہ اسی لیے کیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ پارلیمان اپنا آئینی حثیثت کھو چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں