وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا امکان، افسران کے نام شارٹ لسٹ

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کیلئے پچیس بیورو کریٹس کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے، یہ افسران ن لیگ کے ساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا امکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیورو کریٹس کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔یہ افسران ن لیگ کے ساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں، افسران میں گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ، یوسف نسیم کھوکھر اور شوکت علی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شارٹ لسٹ ناموں میں گریڈ21کے نبیل اعوان،محی الدین وانی ، امداد اللہ بوسال، حامد یعقوب،راشد لنگڑیال، علی مرتضی ، عبداللہ سنبل،ندیم محبوب ، جاوید قاضی،سیف انجم، مومن آغا اور افتخارساہو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گریڈ20کے احسان بھٹہ،احدچیمہ،ساجدظفر،مجاہدشیردل اور گریڈ19کے عمیراحمدسید،عرفان نواز بھی افسران میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ حکومت بننے پر افسران کو صوبے میں ہی رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں