تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی تاریخ دوسری بار تبدیل

لاہور(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے۔تحریک انصاف نے پہلے 23 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر یوم علی کی وجہ سے جلسے کی تاریخ تبدیل کر کے 24 اپریل کر دی گئی۔سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جلسے کی تاریخ تبدیل ہونے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے ایک نئی تاریخ دی ہے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل کو ہو گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں