اسلام آباد(سی این پی)شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ بڑھ رہا ہے، عمران خان کے مشتعل کارکنان ایک بہت ہی خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکنان سوشل میڈیا اور عام زندگی میں وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے، پی ٹی آئی قیادت اس تمام صورتحال کی ذمہ دار ہے، عوام کے کارکردگی متعلق سوالات سے بچنے کے لئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کہ پوری قوم کو معلوم ہے آپ صرف ووٹ کے لئے نیا بیانیہ بنا رہے ہیں، آپ کارکنان سے وہ نعرے لگوا رہے ہیں جو آپ خود نہیں لگا سکتے، پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی تھا، پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن انڈیکس میں 117 ویں نمبر پر تھا، پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے 2021 میں پاکستان 140 ویں نمبر پر پہنچ گیا، اب جب کرپشن اور احتساب کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے، پی ٹی آئی فرضی خط کی آڑ میں نئے بیانیے کی تلاش میں نکل پڑی ہے۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب