اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے کسی بھی بھارتی شہری سے فنڈنگ لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے جتنا پیسہ بھی آیا سب ظاہر کیا گیا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کے دفاتر غیر فعال ہیں، بعض مطلوبہ ریکارڈ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکا۔انور منصور نے کہا کہ غیرملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا مقامی کمپنیوں سے فنڈ نہیں لئے جا سکتے، باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن ممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط ہے، کسی ہندو شہری نے دوہری شہریت حاصل کی تو کیا وہ غیرملکی ہوگیا ؟ کیا پاکستان میں ہندو سکھ اور عیسائی نہیں رہتے ؟ اگر فنڈ دینے والے غیر ملکی ہیں تو اکبر بابر اپنا الزام شواہد کیساتھ ثابت کریں۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایزی لوڈ والا شخص پیش کیا جاتا ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے جبکہ عمران خان پاکستان سے لڑ رہے ہیں۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب