پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کے لیے دوبارہ رکن منتخب

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے غیرسرکاری تنظیموں کےلیے ساتویں مرتبہ رکن منتخب ہوگیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان یو این کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کےلیے دوبارہ رکن منتخب ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب 13 اپریل 2022 کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمیٹی غیر سرکاری تنظیموں کی شرکت کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک کی نگرانی کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کمیٹی میں انتخاب اقوام متحدہ میں کردار اور شراکت میں اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور این جی اوز کی کمیٹی کے رکن کے طور پر پاکستان عالمی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں