اسلام آباد(سی این پی)پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وفاقی کابینہ میں اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے کابینہ کی تشکیل امتحان بن گئی ، اس حوالے سے گزشتہ رات 1 بجے تک ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ن لیگ کے ایاز صادق، سعدرفیق اور راناثنااللہ اور پی پی کے یوسف گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اور نوید قمر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم،باپ ،بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی تاہم ن لیگ کے وفد نے پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے پر اصرار کیا۔ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئےجےیوآئی کی شاہدہ اختر کےنام پر غورکیاگیا، جےیو آئی چاہےتو ڈپٹی اسپیکر کیلئےکوئی متبادل نام بھی تجویز کرسکتی ہے۔لیگی وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ چھوٹی رکھنا چاہتے ہیں۔
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب