گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود نامزد

لاہور(سی این پی)پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلیے سید مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا ہے جو کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سید مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب کیلیے نامزد کردیا ہے اور اس حوالےسے مخدوم احمد محمود کو ان کی ذمے داریوں سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔مخدوم احمد محمود اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت عمر سرفراز چیمہ گورنر پنجاب ہیں جنہوں نے چند روز قبل سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی برطرفی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وفاق میں تبدیلی آنے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے بعد مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں