امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کے لیے تیار ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا ان شااللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں