وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دیامر بھاشا ڈیم، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے دیامربھاشاڈیم کادورہ کیا جس کے دوران ڈیم پرجاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔چیئرمین واپڈانے وزیراعظم کوجاری تعمیراتی کام پرتفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی بڑھے گی۔ قومی اہمیت کے منصوبے سے فوڈ سکیورٹی میں اضافہ ہو گا۔ 2.6 ٹریلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے سے16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ چیئرمین واپڈا نے منصوبے میں کچھ تکنیکی چیلنجز کی بھی نشاندہی کی۔ اس موقع پر شاہدخاقان عباسی،خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ہدایت دی کہ منصوبے کی متوقع وقت سے پہلے تکمیل یقینی بنائی جائے، شہباز شریف آج قراقرم ہائی وے، 3 میگا واٹ تھک پاور منصوبے اور چلاس کیڈٹ کالج کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں