دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں ،عمران خان

کراچی(سی این پی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے کہا تمہاری جان کو خطرہ ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی، تمہارے پیچھے مافیا لگا ہوا ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش پاکستان کوغلام رکھنے کیلئے ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم پر میر جعفر مسلط کردیا گیاہے ۔ڈونلڈلوسفیرکوکہتاہے عدم اعتمادناکام ہوئی توپاکستان کومشکلات ہونگی، ڈونلڈلوکوپتہ تھاتحریک عدم اعتماد آنیوالی ہے۔عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ایک دھمکی دی اورہمارے ملک کی تباہی ہوئی، انٹرویومیں پوچھا گیا کیا امریکا کو اڈے دینگے میں نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ،، پوچھاگیاکیا دوبارہ امریکی جنگ میں شریک ہونگے کہاایبسلوٹلی ناٹ۔انہوں نے کہا کہ میں چیری بلاسم بوٹ پالش نہیں ہوں،اس ملک کامیرجعفرنہیں۔انہوں نے کہا کہ سازش کس قسم کی ہوئی پاکستانی قوم اندازہ لگاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں