وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا اور ایف ڈبلیو او کو دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے دورے کے جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 2016 میں نواز شریف نے شروع کیا تھا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میںاہم کردار ادا کرے گا، اس سے ہماری زرعی زمینیں بھی سیراب ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں پاور ہائوس شروع کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ کے نان ہائیڈل بجلی گھر غیر فعال ہیں، نہ وافر تیل ہے نہ گیس اس سے بڑی نا اہلی قوم کے لیے اور کیا ہو سکتی ہے، اس بارے میں قوم کو حقائق بتائوں گا، اس دن اس ملک کاخادم نہیں ہوں گا جس دن حقائق توڑنے مروڑنے کی کوشش کی، اچھی اور خراب باتیں بھی حقائق کے ذریعے سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں