اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔اجلاس کے آغاز سے ہی ایوان میں ہلڑ بازی شروع ہوئی اور تاریخ رقم ہوئی، ڈپٹی اسپیکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایوان میں پہلی مرتبہ پولیس بھی داخل ہوئی۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکے، بال نوچے اور تھپڑ مارے۔پرویز الٰہی اپنے ارکان کو شاباش دیتے رہے لیکن اسی ہنگامہ خیزی کے دوران پرویز الٰہی بھی تشدد سے زخمی ہوگئے۔
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب