دوہری شہریت کا حامل فرد بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اہل ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(سی این پی)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملک محمد نواز کی جانب سے ایبٹ آباد کے میئر کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار شجاع نبی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر تفصیلی فیصلہ سنایا جہاںدرخواست گزار کا موقف تھا کہ امیدوار پاکستان کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی بھی شہریت رکھتے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کو بلدیاتی انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 14 کے تحت دوہری شہریت حاصل کرنے والے کسی شخص کو پاکستان کی شہریت سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور ایسا فرد خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اہل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں