اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شہری نعیم حیدر کی جانب سے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے اور وطن واپسی پر گرفتار کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا وفاقی حکومت نے کہاں کوئی آرڈر پاس کیا ؟ اگر کوئی اشتہاری ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اشتہاری ملزم کسی بھی ریلیف کا مستحق نہیں رہتا، عدالت کے پاس پہلے ہی بہت اہم کیسز ہیں، سائلین کے لیے قیمتی وقت ہے، عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نا آپ پر جرمانہ کیا جائے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری