اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فخر ہے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اور سستے ترین پاورپلانٹ لگائے،کوئلے اورایل این جی کے سستے ایندھن سے بجلی بنا کر قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی، نئے تار بچھانا، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کا نظام پی ٹی آئی نے بند کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کیا،(ن)لیگ بجلی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بارپھرکم کرکے دکھائے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں، کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟ پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں 8 ہزارمیگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانیکی کیوں کوشش کررہی تھی؟ پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، مسلم لیگ (ن)پھر بجلی کے اندھیرے ختم کرے گی، لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالے گی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری