مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(سی این پی) سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا، انہوں اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا موقف نہیں۔ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی ف کا اپنا موقف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں