اسلام آباد(سی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے مطابق نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔ اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم