الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں، شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی جس میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول غیرآئینی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائے اور3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست قرار دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں