ضمانت پررہا افراد کابینہ میں شامل، پرانے پاکستان میں خوش آمدید، علی زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد(سی این پی) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نئی کابینہ کے ارکان پر سخت تنقید کی۔ علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن کی کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہماری نئی کابینہ کے حالات دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے، قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے اور خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں جبکہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں