عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

لاہور(سی این پی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔اے جی پنجاب نے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے، عثمان بزدار کا استعفیٰ غلط منظور کیا گیا۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اے جی سے عثمان بزدار کے استعفے پر آئینی رائے مانگی تھی، اے جی پنجاب کے جواب کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اجلاس میں آئینی ماہرین شرکت کریں گے، اجلاس میں اے جی پنجاب کے جواب کا جائزہ لے کر آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں