کراچی(سی این پی)ایس ایس جی سی کا گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، گیس کمی کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز روان ہفتے دوبارہ 3 دن کے لیے بند کیے جائیں گے، یہ فیصلہ گیس بحران شدت اختیار کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو بھی گیس کمی کا سامنا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اور آر ایل این جی پمپ جمعہ 22 اپریل صبح 8 بجے سے پیر 25 اپریل صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے شعیب خان جی نے کہا ہے کہ جمعہ بائیس اپریل سے 72 گھنٹوں کے لیے سندھ بھر کے تمام سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی، تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، تمام جنرل صنعتیں اور کیپٹو پاور کو بھی اتوار 24 اپریل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔
کیا بیرون ملک جائیداد خریدنا غیر قانونی ہے؟
دبئی میں کتنے جرنلز، بیورو کریٹس اور بینکرز کی جائیدادیں ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دبئی ان لاکڈ میں نام آنے پربلاول، محسن نقوی، شرجیل میمن اور فیصل واڈا کی وضاحتیں
پاناما لیکس کے بعد دبئی ان لاکڈ کے نام سے نیا مالی سکینڈل منظر عام پر آگیا
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری