اسلام آباد(سی این پی)وزیراعلیٰ سندھ نے میہڑ واقعے پر حکومتی رسپانس کی سست روی کا اعتراف کرلیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے میٹنگز ہوئی ہیں، 6 سے7 ہزارمیگاواٹ بجلی اس لیےنہیں بنائی جارہی کہ پاور پلانٹس کوفیول نہیں ملا، سندھ بھر میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، ایک پاور پلانٹ جو میرٹ آرڈر میں سب سے اوپر ہے اور سستی بجلی دیتا ہے، یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے سارے دعوے غلط تھے، اب تجربہ کار ٹیم آئی ہے وہ اس کو دیکھے گی، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہےکہ جومسائل وہ چھوڑکرگئےانہیں حل کرنا ہے، حکومت کا ڈیڑھ سال رہ گیا ہے، ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کرسکے، ہمیں ان ڈیڑھ سالوں میں 5 سال کا کام کرنا ہے، الیکشن میں جائیں گے تو لوگ 5 سال کا حساب مانگیں گے۔مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ عمران خان وقتاً فوقتاً اپنے بیانات سے پھرتے رہتے ہیں، عمران خان کو شاید اپنے بیانات خود یاد نہ ہوں لیکن لوگوں کو یاد رہتے ہیں، نا اہلی، نالائقی کی وجہ سے ان کی حکومت گئی ہے، عمران خان مسلسل ناکام ہورہے ہیں اب ان کا بیانیہ نہیں چلے گا، یہ سو سو روپے کاچندہ جمع کررہے ہیں اور خود چارٹرطیارے میں آتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ دادو کی آگ کے واقعے پر ہمارا رسپانس لیٹ تھا، سانحہ پر 7 دن میں رپورٹ طلب کی ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ جن کے گھر جلے ہیں ان کو گھر بنا کردیں گے، جو جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی کاکام آئین کی پاسداری ہے، صدر کے پاس دو آپشن ہیں ایک کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں یا عہدہ چھوڑ دیں۔مرادعلی شاہ نے کہا ساڑھے 3 سال سندھ میں کافی ایشوز آئےلیکن سلیکٹڈ وزیراعظم نے اس وقت ایک فون بھی نہیں کیا، اب موجودہ وزیراعظم نے کہا ہےکہ ان کا آفس سندھ کےمسائل حل کرنےکیلئے حاضر ہے۔
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری
میری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، گورنر پنجاب
مریم نواز کاخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب