مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق اپریل میں مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ہول سیل پرائس انڈیکس اٹھائیس فیصد پر پہنچ گیا، یعنی تھوک کی سطح پر کھانے پینے اور استعمال کی چیزوں کی قیمتیں ایک چوتھائی سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر باون فیصد، پیاز تینتالیس اور پھلوں کے دام اکیس فیصد بڑھائے گئے، پھل سبزی، کھانے کا تیل، گھی، چنے اور دال مسور بھی مہنگی ہو گئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے دال مونگ۔ آلو، انڈے، مسالا جات، چینی، چکن اور بجلی سستی ہوئی۔ ایل پی جی۔ ایندھن اور گڑ کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں